156

جرائم کی سرکوبی کیلئے پولیس کا گرینڈ سرچ آپریشن

راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں476گھروں،47کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،80دکانوں،10 ہوٹلز اورمجموعی طور پر733 افراد کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشنزتھانہ کلرسیداں، مورگاہ، صدر بیرونی، کہوٹہ ،ٹیکسلا ،کوٹلی ستیاں ، روات اور پتریاٹہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں