راولپنڈی ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 04 ملزمان گرفتار، شراب، اسلحہ اور پتنگیں برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم فرید احمد سے 08 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم اختر سے 05 لیٹر شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم آصف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،
گوجر خان پولیس نے ملزم دانیال واجد سے 65 پتنگیں اور 01 ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
49