158

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی،10 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصراور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،10ملزمان گرفتار،935گرام چرس،04بوتل شراب اور03پستول معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مبشر سے215گرام چرس، اظہر سے120گرام چرس، شہزاد سے190گرام چرس، عدنان اختر سے210گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے مظفر سے200گرام چرس،کینٹ پولیس نے جوئیل سے01بوتل شراب،رضوان سے03بوتل شراب،صادق آبا دپولیس نے حسن سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے محمد سلمان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن جبکہ جاتلی پولیس نے فہد سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے، جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں