جاہلانہ مارکیٹنگ 98

جاہلانہ مارکیٹنگ

آج کے دور کی جاہلانہ مارکیٹنگ ہماری نئی نسل کے ذہنوں میں ایسی واہیات باتیں بٹھا رہی ہے جن کا تدارک بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پر کپڑے دھونے والے پاؤڈر کا اشتہار: داغ تو اچھے ہوتے ہیں اب کوئی اِن عقل کے اندھوں سے یہ پوچھے کہ اگر داغ اتنے ہی اچھے ہوتے ہیں تو پھر آپ اپنا واشنگ پاؤڈر کیوں بیچ رہے ہیں، جناب؟ کیا آپ ایک اچھی چیز (داغ) کو دھو دینا چاہتے ہیں؟ معصوم ذہنوں کو یہ لوگ صرف تھوڑے سے پیسو ں کے عوض خراب کر دینا چاہتے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ اُجلے کپڑوں پر معمولی سی چھینٹ بھی بری لگتی ہے کیونکہ داغ چاہے اَچھا کام کرنے میں لگیں یا برے کام کرنے میں، داغ ہر صورت بُرے ہی ہوتے ہیں۔چاہے کپڑے ہوں یاکردار، انسان کو تمام عمر ہر قسم کے داغ دھبوں سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے کیونکہ عزت بہت بڑی شئے ہے جسکی حفاظت انسان کو اپنی جان سے کرنی چاہیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں