مندرہ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) جاتلی پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم 09ہزار 300روپے اور06موبائل فون برآمد جبکہ 02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوجاتلی اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں ارشد، مشتاق حسین،محمود اقبال اورحمید احمد شامل ہیں،ملزمان نے داؤ پر لگی رقم 09ہزار 300روپے اور06موبائل فون برآمد جبکہ 02مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے،ایس پی صدر زنیر احمد چیمہ نے ایس ایچ اوجاتلی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملو ث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
164