گوجرخان (عبدالستار نیازی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ جاتلی کے علاقہ موہڑہ گجراں میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ 4 کو زخمی کر دیا، مقتول کی شناخت 35 سالہ عرفان جبکہ زخمیوں کی شناخت ظفر ، ناظم ، طارق اور عاصم کے ناموں سے ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ریسکیو کی مدد سے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، فائرنگ واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت عرفان ، آفاق ، خرم اور بلال کے نام سے ہوئی ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
152