جاتلی‘زمین کے تنازعہ پرفائرنگ،چھ افراد زخمی 134

جاتلی‘زمین کے تنازعہ پرفائرنگ،چھ افراد زخمی

گوجرخان زمین کے تنازعہ پر مخالف فریق کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نامزد ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ جاتلی کے علاقہ حصال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پر ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں کی شناخت خرم شہزاد، شاہد لیاقت، شکیل لیاقت، عدیب لیاقت، توصیف نزاکت، حماد اورنگزیب کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان و مضروبان قریبی رشتہ دار ہیں، جن کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اور عدالت میں کیس زیرسماعت ہے، زمین میں ٹریکٹر ہل چلانے پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی

شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا، پولیس نے مضروب خرم شہزاد کے بیان پر نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں