گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ جاتلی کے علاقہ داتا بھٹ میں دو خواتین قتل ،واقعہ زمینی تنازعہ پر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ یوسی دیوی داتا بھٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں شیلا بی بی زوجہ صغیر اور ذوہرہ زوجہ فضل کریم نامی خواتین کو بھتیجے نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ریسکیو 1122 نے دونوں نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر نا شروع کر دئیے۔