ضلع کچہری میں 2 گروپوں میں جائیداد کے تنازعے پراندھا دھندفائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ 5 سے زائد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،کچہری کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان، تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے احاطہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے 2 گروپوں میں جدید اسلحہ سے آمنے سامنے فائرنگ کی گئی، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے ضلع کچہری میں موجود سائلین چھپ گئے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سول لائن راجہ محمد عمران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ایلیٹ فورس اور تھانہ سول لائن پولیس نے ضلع کچہری کو گھیرے میں لیکر ایک ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتا رکر لیا، تاہم نصف درجن سے زائد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،ضلع کچہری میں ھونے والی فائرنگ اور جدید اسلحہ کی کچہری کے اندر موجودگی نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ دونوں گروپس کاتعلق تھانہ دینہ کے علاقہ باغاں سے ھے۔
144