113

تین معصوم بچیاں اغواء کے بعد قتل

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)کوٹ ادو پاور پلانٹ میں تعینات تلہ گنگ کے نواحی قصبہ ملتان خورد کے رہائشی اعجاز کی 3 بیٹیاں اغواء کے بعد قتل کردی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق مقتولہ بچیوں کی عمر 09، 11 اور 13 سال بتائی جاتی ہیں ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچیوں کو نامعلوم افراد نے مظفرگڑھ میں اغوا کے بعد قتل کردیا ہے۔مقتول بچیوں کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول بچیوں کی میتیں تلہ گنگ کے قصبہ ملتان خورد لانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں