تین سالہ بچہ برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ،ریسکیو 1122 کے مطابق ڈھوک سیداں غازی آباد راولپنڈی میں ایک گھر کی چاردیواری گرنے سے پانی گھر میں داخل ہو گیا اور تین سالہ بچہ اذہان پانی میں ڈوب گیا جسے مقامی افراد اور ریسکیو جوانوں نے احمد آباد کے قریب گزرنے والے نالے سے نکال لیا تاہم بچہ جان کی بازی ہا ر گیا تھا
