راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نیو ٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارمسروقہ 450000 روپےاور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز خان،عزیز اللّٰہ اور طارق خان شامل ہیں ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیاملزمان نیوٹاون اور راول ڈویژن کے ایریا میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھےملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ایس پی راول فیصل سلیم کی ایس ایچ او نیوٹاون اور پولیس ٹیم کو شاباش، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
105