118

تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں 3روزہ جاری سپورٹس گالا اختیام پذیر ہو گیا،سپورٹس گالا کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر حبیب الرحمن اور پرنسپل کالج محمد عارف گوند ل نے کیا، سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن، کرکٹ، رسہ کشی،چاٹی، بوری بند،سر پر مٹکا رکھ کر ریس سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، مقابلوں میں طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا، سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال تھے، چوہدری ظفر اقبال نے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سالوں سے سکولوں و کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد نہیں ہوئیں، جسے مدنظر رکھتے ہوئے اب سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ میر ی خواہش ہے کہ سپورٹس کمپلکس جہلم میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے، دوسری جانب کالج پرنسپل عارف گوندل کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ وطالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے،جبکہ طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جہاں ان مقابلوں میں طلبا ء وطالبات نے حصہ لیا، وہیں سنیئر اور جوننیر اساتذہ کرام نے بھی رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لے کر سب کو محضوض کیا، سپورٹس گالا کے اختتام میں مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں