264

تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے پانچ مسافر زخمی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی،تیز رفتار سوزوکی الٹنے سے پانچ مسافر زخمی ہو گئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آر اے بازار روڈ آدڑہ موڑ کے قریب تیز رفتار سوزوکی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق سوزوکی ڈرائیور کی غلطی کے باعث حادثہ پیش آیا زخمیوں کو ریسکیو ایمرجنسی سروس کی مددسے سول ہسپتال اور ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں فرزانہ کوثر زوجہ ثاقب حسن،شازیہ زوجہ ارشد،تناوش ولد دستار‘ حمید ولد دولا ور اور عبدالحمید ولد خلیل شامل ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں