113

تھانہ کہوٹہ چھپری اکو کا علاقہ رات بھر فائرنگ سے گونجتا رہا

چھپری اکو تھانہ کہوٹہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش ڈکیت گینگ عاصم کیانی عرف عاصما نے آج رات سوا آٹھ بجے اپنے دیگر سات نامعلوم ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کی اور قریب پندرہ منٹ تک مسلسل فائرنگ کرتے رہے فائرنگ سے علی کلینک اور دیگر کئی دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم راہگیروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔اس افسوسناک واقعہ سے علاقہ بھر میں خوف و حراس پھیل گیا ہے ۔ادھر پولیس ایمرجینسی سروس ون فائیو پر مسلسل چار بار فون کیے گئے جس کے بعد رات دس بجے کہوٹہ پولیس موقعہ پر پہنچی ۔پولیس کا ایک۔ملازم موقعہ پر متاثرین سے بدتمیزی اور اپنی دھونس جماتا رھا۔ملزمان کو اپنے ساتھی کی کسی بات کا رنج تھا ۔اس سے قبل بھی ملزمان کے ساتھی ذین کو کہوٹہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اور ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ۔سینکڑوں روند اور تقریبا ایک کلو چرس برآمد کی تھی مگر تھانے لےجا کر ملزم کے بھائی سے ڈیڈھ لاکھ روپے رشوت لے کر معمولی جرم کی ایف آئی آر دی تھی جس کی وجہ سے ملزم نے دوسرے دن ہی رھا ہو کر اپنی جرائم پیشہ سرگرمیاں دوبارہ دھڑلے شروع کر دی تھیں اسی دوران ملزمان کی آپس کی چپقلش سے آج کا واقعہ پیش آیا۔عوام علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں