اسلام آباد:(حماد چوہدری) تھانہ کھنہ پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے خطرناک “شاہ جی گینگ” کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سنگین وارداتوں، قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر حکمت عملی کے تحت آپریشن کیا، جس کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد پسٹل، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، گولیاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او عامر حیات کی قیادت میں تھانہ کھنہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔