212

تھانہ مندرہ کے علاقے میں میاں بیوی سے مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے رکھ موڑ میں تین مسلح ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق واردات کے دوران تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے امیر حمزہ اور اس کی بیوی کو نشانہ بنایا۔

ڈاکو متاثرین سے دو موبائل فون، 53 ہزار روپے نقدی، دو اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت بڑھایا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں