مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ کے مختلف علاقوں میں 125 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا گینگ متحرک، بینک میں رقم جمع کروانے کی غرض سےآئے شہری محمد اشفاق نعیم سے گن پوائنٹ پر 04 لاکھ روپے نقدی،30 ہزار روپے مالیت کا فون چھین لیا،
متاثرہ شہری عقبری مسجد پڑی وال میں امام مسجد ہے، اور ساتھ گزر بسر کے لیے کریانہ دوکان/ ایزی پیسہ شاپ بھی بنا رکھی ہے،متاثرہ شہری محمد اشفاق نعیم کے مطابق جمعہ کے روز ساہنگ کے قریب ڈھوک دروغہ کے قریب پہنچا تو ہنڈا 125 موٹر سائیکل سوار 02 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رقم والا بیگ اور موبائل فون چھین لیا،ملزمان واردات کے بعد ساہنگ کی جانب فرار ہوگئے،
مندرہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تاہم کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی،۔