102

تھانہ سہالہ:11 سالہ بچے کے ساتھ گینگ ریپ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ سہالہ کے علاقے درونی چکیاں میں ملزمان نے 11 سالہ بچے سے گینگ ریپ کر دیا۔ملزمان ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ مسمی سہیل جاوید ولد جاوید اختر کیانی سکنہ راجگان سہالہ تھانہ کا رہائشی ہوں۔آج سے تقریبا ایک ماہ قبل میرے بیٹے عمران زیب تقریباعمر 11 سال ہے۔ میرے بیٹے کیساتھ افضال زاہد عرف ڈان ولد زاہد حسین اور حماد ولد آصف موضع درونی نے زبردستی بد فعلی گن پوائنٹ پر کی تھی۔بچے کو ڈر اور خوف کی وجہ سے مجھے نہ بتایا ہے اب فعش ویڈیو فوٹو سامنے آنے پر پتہ چلا ہے۔کہ ان اشخاص نے زبردستی بدفعلی کرتے رہے ہیں۔ان کی ویڈیو بنانے والا ثاقب علی ولد یونس علی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تھانہ سہالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232/23 بجرم 375A/34/292A/506 ضمن ٹو درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں