روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کی حدود میں واقع گاؤں چھپر میں بریلوی اور دیوبندی مکاتب فکر کے افراد کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ جھگڑا مبینہ طور پر مذہبی معاملات پر اختلافِ رائے کے بعد پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔