114

تھانہ روات کے علاقہ میں گھر سے چالیس لاکھ کے زیورات چوری

روات گوڑا اعوان میں چوری کی واردات،نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیت نقدی لے اڑے۔متاثرہ شہری کی درخواست پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق گوڑا اعوان کے رہائشی امجد خورشید نے روات پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بھائی بابر رشید کےگھر گیا، اہل خانہ کو بھی اپنے گھر میں اکیلے ہونے باعث ادھر ہی بلا لیا،جو مین گیٹ کو تالہ لگا کر ادھر آگئے۔جب ہم واپس اپنے گھر گئے تو دیکھا کہ گھر کے تین کمروں کے اندر موجود الماریاں،بکسے وغیرہ کھلے پڑے تھے،جو پڑتال کرنے پر بارہ عدد چوڑی،طلائئ ہار سیٹ مکمل، کڑے انگوٹھیاں وغیرہ جنکی مالیت تقریباً 35/40لاکھ روپے بنتی ہے سمیت چالیس ہزار روپے نقدی غائب تھی جو نامعلوم چور چرا کرلے گئے ہیں۔نامعلوم چوروں خلاف کاروائی کرتے ہوئے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔روات پولیس نے امجد خورشید کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں