155

تھانہ روات کے علاقہ میں چوروں اور ڈکیتوں کا راج

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ جاری۔ مختلف واقعات میں چور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،کیش،قیمتی سامان سمیت مویشی چرا لے گئے ۔پولیس کاروائیوں میں ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ذرائع کے مطابق فیز آٹھ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی رانا محمد عمران نے روات پولیس کو مقدمہ درج کروایا کہ بھتیجے کی شادی کے سلسلے میں معہ فیملی لاہور گئے ہوئے تھے۔واپس آئے تو گھر کے تمام دروازوں کے لاک ٹوٹے ہوئے تھے۔جبکہ سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کی تو گھر سے 05 تولے طلائی زیورات،02 ہزار اماراتی درہم،08 سو ڈالر،ایل ای ڈی،ضروری کاغذات،پراپرٹی فائلز،کچن وغیرہ سے قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔سفون ابرک نے مقدمہ درج کروایا کہ فیز آٹھ میں واقع پراپرٹی آفس کا لاک توڑ کر نامعلوم چور 02 لاکھ روپے کیش،02 لیپ ٹاپ،میک بک،پاوربینک وغیرہ 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔بسالی کے بشیر احمد نے درخواست دی کہ مویشیوں کے ڈیرے سے 01 لاکھ روپے مالیت کے 03 مویشی چوری کر لئے گئے۔کارروائی کی جائے۔ادھر منشیات فروش عناصر خلاف کاروائیوں دوران روات پولیس نے منشیات فروش ناصر خان سے1440گرام چرس جبکہ منشیات فروش منصور احمد سے 320 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں