112

تھانہ روات کی حدود میں فائرنگ سے خاتون قتل – مقدمہ درج، تفتیش جاری

راولپنڈی (آصف شاہ/کرائم رپورٹر)

راولپنڈی کے نواحی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں تھانہ روات کی حدود میں چک بیلی خان روڈ پر واقع شیخ زادہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 55 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع جوڑیاں کے علاقے سے اغوا کیا گیا، جس کے بعد اسے شیخ زادہ کے مقام پر لے جاکر چار گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ خاتون کی شناخت مسرت زوجہ علی اصغر ادھوال کی ہوئی ہے جس سے نامعلوم افراد قتل کر کے پھینک گے ہیں۔ یہ واقع اتوار صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا۔

مقتولہ کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ روات پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی بگا شیخاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور مقامی افراد سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قتل کی ممکنہ وجہ دشمنی ہو سکتی ہے، تاہم اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے،

مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں،

چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں