تھانہ روات کی حدوداورسیئرزشہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج

روات کے علاقے میں رمیال میں مسلح افراد کی فائرنگ، شہری کی قیمتی زمین پر قبضے کی کوشش،03 نامزد ملزمان،20 نامعلوم سہولت کاروں خلاف خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق روات پولیس کو رمیال سے تعلق رکھنے والے نزاکت حسین نے مقدمہ درج کروایا کہ 03 جنوری کو اطلاع ملی کہ ہماری ملکیتی زمین پر ساجد کیانی، محمد رمضان، باہر اپنے 20 ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہوکر قبضے کررہے ہیں، اپنے بھائیوں ظھیر، ضمیر کے ہمراہ موقع پر

پہنچے تو مذکوران مسلح ہمارے ذمین پر مزدوروں کے ذریعے اینٹیں لگا رہے تھے، جن کو منع کیا تو ساجد کیانی، قمر زمان نے پسٹل نکال کر دھمکیاں دیں کہ تم نے ہمارے کام میں مداخلت کی تو جان سے مار دیں گے، اسی اثناء میں قمر زمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،شور واویلا کرنے پر اہل دیہہ اکھٹے ہوئے تو ملزمان دھمکیاں دیتے موقع سے چلے گئے، روات پولیس نے نزاکت حسین کی درخواست پر ملزمان خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک شروع کردیام