تھانہ روات کے علاقہ کلر روڈ ڈھوک میجر سٹاپ سے تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی اطلاع ملتے ہی تھانہ روات کے سب انسپکٹر اکرام بھٹی، شاہد جنجوعہ اورٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد یا ظاہری چوٹ کے نشانات موجود نہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حلیے سے بظاہر یہ شخص ذہنی معذوری کا شکار یا نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متوفی کی شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔