جاتلی(آن لائن )نتھہ چھتر میں پے در پے زیادتی و بدفعلی کا تیسرا واقع ویڈیوز وائرل مقدمات درج ملزمان گرفتار بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعات پر ملزمان کو ٹھوس خواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزائیں دلوائیں گے انچارج پولیس چوکی دولتالہ مبشر کیانی تفصیلات کے مطابق نتھہ چھتر میں زیادتی و بدفعلی کا پے در پے تیسرا واقع سامنے آ گیا
بے زبان جانور بھی محفوظ نہ رہ سکےحاجی عبد الرشید نے 69 سالہ نسرین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دوسرے واقع میں45 سالہ امیر زمان نے بکری کے ساتھ بدفعلی کی اور تیسرے واقع میں اوباش محمد علی نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس چوکی دولتالہ کی بروقت کاروائی ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے
تینوں ملزمان کا تعلق نتھہ چھتر سے ہے ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور انچارج پولیس چوکی دولتالہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس تھانہ جاتلی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے حکمت عملی تیار کر لی ہے جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے ناصور کسی رعایت کے مستحق نہیں بلا تفریق کاروائیاں ہوں گی۔