راولپنڈی (نمائدپنڈی پوسٹ ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارات پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل سمیت تھانوں کے محرران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانوں کے محرران کی کارکردگی کا جائز ہ لیا اورہدایات دیں،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈکو مکمل رکھا جائے، زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کروائی جائے تاکہ ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جاسکے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور ان کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر۔تفصیلات کے مطابق ا یس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل سمیت تھانوں کے محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائز ہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تھانوں کے مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے، تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔
91