150

توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب

لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں