پھر اگر نہ (ایسا) کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو ڈرتے رہو آگ سے وہ جس کا ایندھن ہیں انسان اور پتھر۔جو تیار کی گئی ہے کافروں کے لئے۔اور خوشخبری سنادو ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کرتے رہے نیک اعمال کہ انکے لئے جنتیں ہیں بہ رہی ہیں جنکے نیچے نہریں۔جب بھی دیا جائے گا انھیں ان میں سے کوئی پھل کھانے کے لئے۔کہیں گے یہ وہی ہے جو دیا گیا تھا ہم کو اسے پہلے۔حالانکہ دیا گیا انکو اس سے ملتا جلتا۔اور انکے لئے ان میں بیویاں ہونگی پاکیزہ۔اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔
(سورۃ البقرۃ آیات 24,25)
461