175

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں بہترین علاج گاہ

تحریر چوھدری محمد اشفاق
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا شمارپنجاب کے بہترین سرکاری ہسپتالوں میں ہوتا ہے یہ ہسپتال ایک طویل عرصہ سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سے کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں پوزیشن پر آ رہا ہے جس کا تمام تر سہرا سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کے سر جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ہسپتال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ پورے محکمہ صحت کی نظریں یہاں پر مرکوز ہو چکی ہیں اور ہسپتال کا نام بہترین علاج گاہوں میں لیا جا رہا ہے موجودہ یم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کے حوالے سے تھوڑا ذکر کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں ان کا شمار بہت دھڑلے دار ایم ایس میں ہوتا ہے وہ ایک نہایت ہی ایمان دار دیانتدار اور مخلص شخصیت کا مالک ہیں وہ کلرسیداں کے عوام کو بہترین علاج گاہ کا ایک ایسا تحفہ دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس کی یہاں پر ضرورت تھی جس کو یہاں کے غریب عوام زندگی بھر یاد رکھیں گئے اور ان کو اپنی دعاؤں میں بھی یاد رکھیں گئے نئے ایم ایس نہایت ہی دیانتداراور سادہ طبعیت آفیسر ہیں ان میں وہ تمام تر صلاحتیں موجود ہیں جو کسی بھی گورنمنٹ ادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلیئے درکار ہوتی ہیں انہوں نے بھی سابقہ قائم شدہ روایات کواسی سپیڈ سے آگئے بڑھا رکھا ہے وہ اپنی محنتی ٹیم کی صلاحیتوں اور اپنی زہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کو بہتر سے بہترین علاج گاہ بنانے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کر رہے ہیں ان کا طریقہ کار بھی بہت عمدہ ہے وہ صبح جب دفتر پہنچتے ہیں تو اپنے دفتر میں بیٹھنے سے پہلے پورے ہسپتال کا دورہ کرتے ہیں ہر ایک شعبے میں جاتے ہیں مریضوں سے بھی ہسپتال کے عملہ کے رویئے سے متعلق دریافت کرتے ہیں ان کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہی لیتے ہیں اور جن مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ان کو حل بھی کرتے ہیں ان کی بہترین اڈمنسٹریشن کی وجہ سے ہسپتال میں قائم شدہ تمام شعبے بے مثال ہیں ان میں تعینات سٹاف با اخلاق ہے اور بلخصوص ڈاکٹرز و نرسز نہایت ہی میٹھی زبان میں مریضوں سے بات چیت کرتے ہیں اور اچھے رویئے سے پیش آتے ہیں جو مریض کسی کام کے سلسلے میں ایم ایس کے پاس پہنچ جائیں وہ ان کے اخلاق کی وجہ سے اپنی بیماری کو بھول جاتے ہیں ان کے رنر محمد عمیر بھٹی بھی بہت اچھے اہلکار ہیں وہ ہر جہگہ پر مریضوں کی مکمل رہنمائی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایم ایس سے ملاقات کیلیئے جانے والے افراد کی بھر پور معاونت کرتے ہیں اور بلخصوص میڈیا کے نمائندوں کو مکمل پروٹوکول فراہم کرتے ہیں عمیر بھٹی کا کردار بھی ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ویسے تو ہسپتال کا ہر شعبہ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہا ہے لیکن مجھے اپنے ایک کام کے سلسلے میں پچھلے کچھ دنوں سے وہاں جانے کا اتفاق ہوا ہے جن شعبوں سے میرا واسطہ پڑا ہے ان میں سے یہاں پر چند شعبوں سے متعلق ذکر ضرور کروں گا جیسے دانتوں کے علاج کا شعبہ ہے وہاں پر تعینات ڈاکٹر توقیر جو ہسپتال کے ترجمان بھی ہیں اور ہسپتال کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار بھی ادا کر رہے ہیں اور آج ہسپتال کے حالات میں بہتری لانے میں ان کا بہت بڑی کاوشیں شامل ہیں وہ اس شعبہ کو نہایت ہی مہارانہ انداز میں سنبھاے ہوئے ہیں اور ان کی کاوشوں کی بدولت دانتوں کے علاج کا یہ شعبہ ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کاباعث بنا ہوا ہے، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرمیاں آصف مجتبی مرض کو جڑ سے پکڑ لیتے ہیں ہسپتال کی رونق معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا ہڈیوں و جوڑوں کے مریضوں کی بہت احسن طریقے سے خدمت کر رہے ہیں، ہسپتال کی ٹیسٹنگ لیبارٹری میں اپنے فرائض دینے والے سٹاف کے تمام اہلکاران کا رویہ بہت اچھا ہے، ڈسپنسری جہاں پر ہر مریض کو ضرور جانا پڑتا ہے اس میں تعینات عملہ بھی بہت اچھے اخلاق کے مالک ہیں ایکسرے کے شعبہ میں تھوڑی بہتری لانے کی ضرورت ہے جہاں پر عملہ کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل سامنے آ رہے ہیں مریض ایکسرا کروانے کے بعد رپورٹ کی تیاری تک اتنا وقت لگ جاتا ہے جب رپورٹ ملتی ہے تو ہسپتال میں چھٹی کا تائم ہو جاتا ہے جس وجہ سے مریض کو دوسرے دن بھی آنا پڑتا ہے امید ہے اس شعبہ پر بھی مزید توجہ دی جائے گی ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی محنت اور مکمل توجہ کی وجہ سے ہسپتال کو ایک اہم نام و مقام حاصل ہو چکا ہے ہسپتال کی تزئین و آرائش مریضوں کو ملنے والی سہولیات سٹاف کا مریضوں کے ساتھ رویہ اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہاں پر کوئی بہترین اڈمنسٹریٹر اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ موجود ہیں ایم ایس کی محنت ایمانداری و دیانتداری کی گواہی ہسپتال میں موجود سٹاف دے رہا ہے وہاں پر جانے والے مریض دے رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ مریضوں کا علاج کیلیئے آنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہسپتال میں ان کیلیئے کوئی سہولیات موجود ہیں ان کا علاج ہو رہا ہے ان کو ادویات مل رہی ہیں ان کو وہ تمام تر ضروری سہولیات دستیاب ہیں جن سے وہ مستفید ہو رہے ہیں ایم ایس سمیت ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز،نرسز و دیگر سٹاف اس کو اپنا گھر تصور کرتے ہوئے اس قدر دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں جن کی بدولت ہسپتال دن بدن بہتری کی جانب رواں دواں ہے ہسپتال میں کنٹین کی منظوری پانی کے مسئلے کا حل ان کا کارنامہ ہے کلرسیداں کے عوام بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں نئے ایم ایس اللہ پاک کی طرف سے بطور انعام ملے ہیں امید ہے کے نئے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی قیادت میں ان کی پوری محنتی ٹیم کلرسیداں ہسپتال کو مزید ترقیوں کی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں