132

تحریک لبیک کے امیر خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ چند دنوں‌سے شدید علیل تھےمولانا خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں قران پاک حفظ کیا ہوا تھا۔ انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبور تھا۔ عرصہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل نہیں سکتے تھےخادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جہلم سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے درس نظامی مکمل کیاخادم حسین رضوی کچھ روز سے بخار میں مبتلا تھے، طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی جب ہسپتال پہنچے تو انتقال کر چکے تھےذرائع کے مطابق خادم حسین رضوی کی میت ان کی رہائش گاہ ملتان روڈ پر پہنچا دی گئی ہے۔ امن وعامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری بھی موقع پر پہنچ گئی مرحوم کی نماز جنازہ لاہور کے مینار پاکستان گراونڈ پر کل بعد نماز جمعہ 3 بجے ادا کی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں