تحریک انصاف 26نومبر احتجاج کیسزبشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

راولپنڈی انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی ہے عدالت نے احکامات جاری کیے کہ 29 مقدمات میں شامل تفتیش کے دوران سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے تاحال بشریٰ بی بی کو

کسی بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں کیا، اس لیے انہیں تمام مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی بعد ازاں وکیل صفائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تفتیش کے دوران وکلا کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.