اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فیض آباد کے مقام پر ایک بڑے اور تاریخی عوامی اجتماع کی اجازت کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر ایک تاریخی اجتماع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی جو کہ علی نواز اعوان نے جمع کرائی ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گی جس دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔چئیرمین عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لئے روانہ ہونگے۔
118