
تحریک انصاف کا ساگری میں پاور شو،سینئر رہنما علی محمد خان ،سابق ایم این ایز صداقت علی عباسی،غلام مرتضیٰ ستی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت ۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 10 ساگری سرکل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نوید ہ سلطانہ اورراجہ عمر کے زیر انتظام گزشتہ روز ساگری کے مقام پر جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ امریکی زور پر قائم عارضی حکومت جلد زمیں بوس ہونے والی ہے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے سیاسی پنڈت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں

عمران خان دنیا میں واحد لیڈر ہے جس نے ختم نبوت ﷺ کا مقدمہ عالمی فورم پر لڑا اسلامو فوبیا کے خلاف موثر آواز بنے انھوں نے کہا کہ امریکی سازش سے قائم حکومت اور اس کے تمام ذمہ داران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اس موقع پر صداقت علی عباسی،غلام مرتضیٰ ستی ،نویدہ سلطانہ ،راجہ عمر و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔