134

تجاوزات کی آخری اینٹ بھی اکھاڑوں گا،غلام عباس ہرل

گوجرخان میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس ہرل کے حکم پر زیر نگرانی سی او بلدیہ تنویر عباس گجر انفورسمنٹ انسپیکٹر فیض اللہ بلال سلیم اور عملے کی بہترین کارکردگی سے ناجاٸز تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ نے تاجروں کے ساتھ میٹنگ میں کیا اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجراں راجہ محمد جواد جنرل سیکرٹری کھوکھا بازار تیمور وارثی اور سکھو روڈ انجمن تاجراں کے صدر اور دیگر عہدیداران سے ملاقات میں کیا خوش آٸند بات یہ کہ اسسٹنٹ کمشنر نے سکھو روڈ کی دکانیں بغیر جرمانے کے ڈی سیل کر دیں اور آٸندہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہانی پر جرمانے بھی ختم کر دیے انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اپنے شہر کو کشادہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اس سے کاروبار میں بہتری آے گی اور لوگ بازاروں کا رخ کریں گے اور صاف ستھرے ماحول سے لوگ لطف اندوز ہو سکیں گے مرکزی انجمن تاجراں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ہم بلا تفریق آپریشن جاری رکھے ہوے ہیں دکاندار اپنے شٹر کے اندر رہ کر امن پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں ہم آپ کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں کسی بھی شخص یا گروپ کو کسی قسم کی رعاٸت نہیں دی جاے گی نالوں کی صفاٸی کے لیے ضروری ہے کے تھڑے ختم کیے جاٸیں جہاں بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف بلا خوف و خطر آپریشن جاری رہے گا جب تک تجاوزات کی آخری اینٹ اکھاڑ نہیں لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے

انجمن تاجران کا تجاوزات آپریشن کی حمایت کا اعلان

تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کے سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کی اسسٹنٹ کمشنر گو جر خان مہر غلام عباس سے ان کے آفس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے،اور انجمن نے آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے تاجروں سے کہا کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں،صدر راجہ محمد جواد کی قیادت میں ملنے والے وفد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بارے میں گفتگو کی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواستیں کئی بار قبول کیں اور چار فٹ جگہ دی مگر دوکاندار تجاوزات سے باز نہیں آتے،جب تک تجاوزات رہیں گی آپریشن جاری رہے گا،وفد نے تجاوزات کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کے دلائل سے اتفاق کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں