چک سواری( چودھری واجدعلی نمائندہ پنڈی پوسٹ) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چکسواری میں بھارتی تعلیمی اداروں میں کشمیری طلباء کے قتل عام،تشدداور اغوا کے سلسلے میں طالبات نے بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، نعرہ بازی اور تقاریر کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں ادارہ ہذا کی پرنسپل سیدہ انجم فرزانہ بخاری صاحبہ اور سٹاف ممبران نے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایااور پرنسپل صاحبہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے خیالات کااظہار کیا۔ادارہ کی طالبات نے کشمیری نغمات و ترانے پیش کرکے اپنے کشمیری بھائیو ں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں بھارتی عزائم کے خلاف ادارہ ہذا میں یوم سیاہ منایا گیا
132