اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اپنے نام کی طرح بے نظیر تھیں۔انہوں نے صبر آزما حالات میں بھی ایک بہادر بیٹی، ماں، اہلیہ اور بہن کے رشتے بڑی خوبی اور جرات سے نبھائے،بےنظیر بھٹو سیاست میں تدبر، بہادری اور جدوجہد کی روشن مثال ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو آخری سانس تک وفاق کی زنجیر بن کر پاکستان کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لئے برسرپیکار رہیں،وہ خواتین سیاسی کارکنوں کے لئے ایک تحریک کا درجہ رکھتی تھیں جنہوں نے ہمیشہ آمریت کو للکارا ،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ذاتی زندگی میں بھی بہت دکھ سہے لیکن مشکلات ان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو مزید طاقتور اور توانا بناتی گئیں۔آج کے دن سابق صدر زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ‘پاکستان کھپے’ کا نعرہ لگا کر پاکستان کے اتحاد کو مزید مظبوط بنایا تھا سابق صدر زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ بھٹو سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔