137

بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہلم تھانہ چوٹالہ کے علاقہ ملک پور میں سوتیلے بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے علاقہ ملک پور میں سوتیلے بیٹے نے گھریلو ناچاکی پر اپنی سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، جس کے نتیجے میں ماں اور دونوں بیٹیاں موقع پر جان کی بازی ہار گئیں، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کامران ممتاز پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ضروری کارروائی کے بعد تینوں خواتین کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں