
بینک اسلامی کلر سیداں برانچ نے ایک ارب روپے سے زائد ڈپازٹ کا سنگ میل عبور کر لیابینک اسلامی کلر سیداں برانچ نے اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت ایک ارب روپے سے زائد (ون بلین پلس) ڈپازٹ کا سنگ میل عبور کر لیا اس کامیابی کی خوشی میں برانچ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شہزاد احمد خان (برانچ بینکنگ ہیڈ نارتھ)، عدنان گل عباسی (جنرل منیجر راولپنڈی ریجن)، مبشر حسن جنجوعہ (ایریا منیجر گلبرگ اسلام آباد)، فہیم بٹ (برانچ منیجر کلر سیداں)، اور سبیل انجم (کسٹمر سروس منیجر) نے سٹاف کے ہمراہ شرکت کی اور کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہزاد احمد خان نے کہا
بینک اسلامی کلر سیداں برانچ ہوم ریمیٹنس (بیرونِ ملک سے رقوم کی منتقلی) کی خدمات میں ہمیشہ پورے پاکستان کی ٹاپ 5 برانچوں میں شامل رہتی ہے، جبکہ مجموعی کارکردگی (KPIs) میں اس نے ملک بھر میں2024 میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ برانچ سٹاف کی یہ خدمات قابلِ ستائش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ برانچ مستقبل میں بھی کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید سنگ میل عبور کرے گی شہزاد احمد خان نے کلر سیداں کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلامی بینکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور بینک اسلامی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بینک اپنے صارفین کو بہترین اور شرعی اصولوں کے عین مطابق بینکاری سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔