کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) تھانہ گوجرخان کے علاقہ چکڑالی میں بیل دوڑ کے دوران فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق اور چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں پولیس زرائع کے مطابق چکڑالی میں جاری بیل دوڑ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ شروع ہو گئی فائرنگ ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی اس دوران چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص عاصم ولد صدیق سکنہ سنگھنی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتاہے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے
218