127

بیس سال قبل ٹیکسی چلانے والا اربوں کا مالک نکلا

چک بیلی خان حالیہ دنوں میں میاں ابراہیم فارم پر غنڈہ گردی کرنے والا غنڈوں کا سربراہ پیر مسعود ریاست پاکستان کو بھی اربوں روپے کا چونا لگا گیا گذشتہ بیس سال قبل ٹیکسی پر سفر کرنے والے پیر مسعود نے بیس سال کے عرصے میں غنڈہ گردی اور دیگر خفیہ ذرائع سے موضع لس ملائ روپڑ کلاں۔مورجھنگ۔ کھبہ بڑالہ ۔ گگن اور چک بیلی خان سمیت کئ موضعات میں سینکڑوں کنال اراضی خریدی لیکن بظاہر کوئ کاروبار نہیں تھا۔ کوئ پراپرٹی کا دفتر نہیں ۔کوئ فیکٹری نہیں والدین کی طرف سے کوئ لمبی چوڑی جائیداد بھی نہیں ملی اس کےباوجود کئ سو کنال زمین۔ اولاد کی شادیوں میں بیش بہا اخراجات لیکن محمکہ انکم ٹیکس میں اندارج تک نہیں کوئ این ٹی این نمبر نہیں اور ایک پیسے کا ٹیکس ادا نہیں کیا جو بیس سالوں میں کئ ارب روپے بنتا ہے ہاوسنگ سکیموں میں بیٹوں کو حصہ دار بنایا ہوا ہے کڑوڑوں روپےکی لگژری گاڑیاں رکھی ہوئ ہیں ان باتوں کا انکشاف ممبر ٹیکنوکریٹ لوکل گورنمنٹ اسلام آباد محترمہ طیبہ ابراہیم کی جانب سے چئیرمین ایف بی آر کو دی گئ درخواست میں کیا گیا طیبہ ابراہیم نے کہا کہ بیس سال سے ناجائز دولت کمانے اور ٹیکس چوری کرنے والے اس شخص کے خلاف فیٹیف قانون کے تحت منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرکے سرکاری خزانے کی چوری شدہ رقم وصول کی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں