128

بھٹہ مالکان کیلئے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹوں کے بھٹوں پرجبری مشقت روکنے کے خلاف درخواست نمٹا دی عدالت عالیہ نے بھٹہ مالکان کے لیے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار دیا ہے جس کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد نے احکامات جاری کردیے اور ہائیکورٹ کو بھی آگاہ کردیادوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چیف کمشنر کی رپورٹ کی بنا پر درخواست نمٹا رہے ہیں، اگر اسلام آباد میں جبری مشقت کی شکایت موصول ہوئی توپٹیشن بحال ہوجائیگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس میں عدالتی معاونین کے بھرپور کردار پر ان کو سراہا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں