
مری کے نواحی علاقے کہیاری میں معمولی تنازعہ پر ایک اوباش نوجوان نے اپنی پھوپی کو فائرنگ کر کے قتل کر ڈالا تفصیلات کے مطابق مری سے ملحقہ ہزارہ کے گاوں کہیاری میں ایک لرزہ خیز واردات میں عبدالرشید نامی اوباش ملزم نے اپنی 78 سالہ پھوپھی کو تین گولیاں مار کے قتل کر دیا ملزم واردات کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لورہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔