202

بھتیجے نے فائرنگ کرکے چاچا چچی کو قتل کر دیا

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے محلہ اسلامیہ سکول میں گھریلو تنازع پرگزشتہ روز بھتیجے نے فائرنگ کرکے چاچا چچی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا، عمران المعروف چاندی نے گھر میں گھس کر اپنے سگے چچا اور چچی پر فائرنگ کر دی جس سے چچا گلزار احمد آرائیں ٹھیکیدار موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی بیوی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا لیکن وہ بھی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھی، اس افسوسناک واقعہ کے بعد شہر میں خوف و حراس پھیل گیا اور میاں بیوی کی موت پر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، گزشتہ رات ڈھوک وینس کے مقام پر ملزم عمران نے سرگودھا سے آئے ہوئے افراد کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کے بازو میں گولی لگی، گزشتہ روز علی الصبح ڈھوک وینس کے مقام سے عمران عرف چاندی کی نعش ملی ہے جس کے پاس پستول بھی پڑا ہوا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عمران چاندی نے چچا چچی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں