بھارت (ویب نیوز پنڈی پوسٹ) بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں کالج کی خاتون پرنسپل کو سابق طالب علم نے جلا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ فارمیسی کالج کی 54 سالہ خاتون پرنسپل ڈاکٹر وموکتا شرما 5 دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق 24 سالہ طالب علم اشوتوش نے مبینہ طور پر مارک شیٹ کے معاملے پر پرنسپل پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون پرنسپل کو کالج کے احاطے میں ہی جلایا جس سے ان کا 80 فیصد جسم متاثر ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو پیر کو گرفتارکرلیا گیا تھا جو اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو پہلے اقدام قتل کے جرم کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم پرنسپل کی موت کے بعد ایف آئی آر میں قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
84