
کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں شادی شدہ عورت گھر سے غائب ہو گئی۔ خاوند نے اپنے بھائی پر اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی اکثر اوقات مجھے سے لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی۔میری بیوی نے میرے بھائی کے موبائل فون پر ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔اپنی بیوی کو بہت مرتبہ سمجھایا مگر وہ باز نہ آئی۔گزشتہ شب میں اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ اور رات بوقت 2 بجے کے قریب جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری بیوی بستر پر موجود نہ تھی۔مدعی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بھائی نے میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے