113

بچے کے اغواء کی نیت گھر داخل ہونیوالی 8 خواتین گرفتار

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ کے علاقہ میں 05 ماہ کے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، اغواء کی کوشش کرنے والی 08 خواتین گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے 08 خواتین کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آمنہ، شاناد، این بی بی، ملائکہ، چندہ، کاجل، نوشین اور نگہت شامل ہیں،مندر ہ پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ 08 خواتین پانی مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوئیں اور بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی،واقعہ کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کرکے ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں