ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں کورونا سے بچاؤ کی مہم کا آغاز 19 ستمبر کو ہوگا،مہم کے دوران 5سال سے 12 سال تک کے 9 لاکھ 36 ہزار 328 بچوں کو کرونا ویکسینیشن کے انجکشن لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے 1490 ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو کرونا ویکسین لگوانے کے حوالیسے کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے ہیلتھ لائن نمبر 1033 پر رابط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورنا کی دوسری ڈوز بچوں کو 28 دنوں کے بعد لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی قریبی ویکسینیشن سینٹرز سے انجکشن ضرور لگوائیں۔ طاہر فاروق نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ مہم کے حوالے سے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے حکام کو ہدایت کی کہ مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے اور اس حوالے سے مائیکرو پلان تشکیل دیا جاے کہ کوئی بھی بچہ کرونا ویکسین سے رہ نہ پائے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر، فوکل پرسن ڈاکٹر احسان، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
146