199

بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے کنسٹرکشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر

جہلم بلڈنگز میٹریل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ٹھیکیدار پر یشان،حکومت انڈسٹری اور کنٹریکٹرزکو تباہی سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے ٹھیکیدار برادری کا حکومت سے مطالبہ،تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف ٹھیکیداروں نے اخبارنویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بلڈنگز میٹریل اور تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے کنٹریکٹرز شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں یہ انڈ سٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت اس انڈسٹری کو بچانے کے لئے عملی اقدامات نہیں کر رہی حکومت کو مذکورہ انڈسٹری اور کنٹریکٹرز کو تباہی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب محکموں کی سی اینڈ ڈبلیو‘بلڈنگز‘ ہائی ویز لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ نے بڑے کنٹریکٹرز کو نواز نے کے لئے چھوٹے کنٹریکٹرز کی رجسٹریشنز منسوخ کر کے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ نے کرنے شروع کر رکھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رجسٹریشن بحال کی جائیں، ٹھیکیداروں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں نرخوں کے مطابق لگائے گئے تخمینے کے برابر ڈیفرنس دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹریکٹرز کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں تباہی سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ اس انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں