85

بلدیاتی انتخابات‘سیکرٹری الیکشن کمیشن اوربلدیات سے جواب طلب

جہلم سیکرٹری بلدیات پنجاب نے نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء کے خاتمے کے بارے پنجاب حکومت کو آگاہ کر دیا، بتایا گیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں نافذ کئے گئے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء ختم ہونے میں 10 روز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بلدیاتی ایکٹ کو لاگو کرنے اور ایکٹ میں تبدیلیاں کرنیکا عمل مکمل کر لیا ہے، جبکہ محکمہ بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ 2019 ختم ہونے کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو جائیں گے، واضح رہے کہ بزدار حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے بلدیاتی ایکٹ 2019 ء نافذ کیا جسے اسمبلی سے منظور نہ کروا سکی تھی، جس کے بعد بلدیاتی ایکٹ کا خاتمہ یقینی ہو کر رہ گیا ہے، علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی سابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک سمیت دیگر درخواست گزار کے وکلاء پیش ہوئے عدالت نے اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل کو 27A کا نوٹس جاری کیا اور 14 جون کو معاونت کے لئے طلب کر لیاہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری بلدیات بھی 14 جون کو ذاتی حیثیت میں جواب سمیت طلب کئے گئے ہیں،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل آف پنجاب کو 27A کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے اور عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری بلدیات کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور عدالت نے 9 جون سے شروع ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا پہرہ منگوایا جس کا نوٹیفکیشن تھا اس کو مطلع کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی ہے اور عدالت نے پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کے لئے مہلت دے دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں